ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شمالی کوریا کے سربراہ نے سرنج کے کارخانے میں کیا کیا ؟

شمالی کوریا کے سربراہ نے سرنج کے کارخانے میں کیا کیا ؟

Sun, 25 Sep 2016 20:12:22  SO Admin   S.O. News Service

دبئی25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگُ ان نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سرنج بنانے والے ایک کارخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع کوغنیمت جانتے ہوئے انہوں نے عوام کو اپنے آنجہانی والد کم یونگ اِل کی کرم نوازیاں بھی یاد دلائیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر میں کارخانے کے ایک ملازم کے حفاظتی لباس اور کم یونگُ ان اور ان کے ساتھیوں کے عام لباس میں فرق نظرآیا جنہوں نے چہرے پر ماسک لگانے جیسی سادہ سی احتیاطی تدابیر بھی نہیں اختیارکیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے کارخانے کے قیام میں اپنے والد کے کردار کو جذباتی انداز میں بیان کیا اور باور کرایا کہ یہ اقدام آنجہانی رہ نما کے دل میں اپنے عوام کی محبت اور دیکھ بھال کی فکر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سرکاری ٹی وی نے غریب اور ظلم کے مارے عوام کو اطمینان دلایا کہ حکمراں جماعت اعلی کوالٹی کی سرنجیں تیار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی جس سے فوج اور شہری مستفید ہوسکیں گے۔


Share: